ایران نے عراق پر امریکی اور سعودی حملوں کو کشیدگی بڑھانے کی سازش قرار دے دیا

ایران نے عراق پر امریکی اور سعودی حملوں کو  کشیدگی بڑھانے کی سازش قرار دے دیا

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل مغربی ایشیا میں کشیدگی کو ہوا دینا چاہتے ہیں جبکہ عراق پر حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور سعودی عرب کے حملے اشتعال انگیز اقدام ہیں اور ایسی سنگین خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے الزام عائد کیا کہ امریکا خطے میں جنگ کو مزید پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔