چین نے ایران کو فضائی دفاعی میزائل بھیجنے کی خبر مسترد کر دی

چین نے ایران کو فضائی دفاعی میزائل بھیجنے کی خبر مسترد کر دی

عرب میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی خبر ایجنسی سے منسوب اس رپورٹ کو غلط اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین ایسی اطلاعات کی تردید کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ امن، استحکام اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے کام کرتا ہے اور کشیدگی میں اضافے کے بجائے سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔