دنیا
خلاصہ
- نیویارک: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو میں ایران کے خلاف ممکنہ بڑے حملوں کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے امریکی حکام اور باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ ایران پر مزید حملوں، خاص طور پر توانائی کے اہداف کو نشانہ بنانے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، تاہم ابھی حتمی حکم جاری نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان نے ٹرمپ سے منصوبے کی وضاحت طلب کی اور کشیدگی کم کرنے پر زور دیا، تاہم وائٹ ہاؤس اور واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے نے اس گفتگو پر تبصرہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے علاوہ قطر، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور پاکستان بھی امریکہ اور ایران پر کشیدگی کم کرنے کیلئے زور دے رہے ہیں۔