دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دباؤ برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی قیادت دوہرا مؤقف اختیار کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران ایک طرف مذاکرات کی درخواست کرتا ہے اور پھر اس سے انکار کر دیتا ہے، جبکہ تہران یہ مؤقف بھی اختیار کر رہا ہے کہ وہ صرف عمان کے ذریعے بات چیت کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر امریکی بحریہ کا مکمل کنٹرول ہے اور ہماری اجازت کے بغیر ایران تک کچھ نہیں پہنچ سکتا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ یا تو معاہدہ ہوگا یا پھر مکمل ہتھیار ڈالنے تک دباؤ برقرار رکھا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران نے دہائیوں سے اس مسئلے کو خود جنم دیا ہے اور امریکا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا۔