دنیا
خلاصہ
- ماسکو: (دنیا نیوز) یوکرین کی جانب سے جوابی ڈرون حملوں میں روس کے زیر انتظام علاقوں میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین نے سمارا میں آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، روسی سمارا ریجن میں ڈرون حملوں سے صنعتی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔
سمارا میں روسی آن لائن ریٹیل کمپنی کے لاجسٹکس مرکز پر بھی حملہ ہوا جس کے بعد وہاں کام بند کر دیا گیا، روسی وزارت دفاع نے 457 یوکرینی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
موجودہ حالات میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرینی حملے روسی جوابی کارروائی کیلئے پنڈورا باکس کھولنے کے مترادف ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز یوکرین کے شہر کریوی ریہ میں روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک جبکہ 130 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔