دنیا
خلاصہ
- دبئی: (ویب ڈیسک) دبئی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران مسافروں کی آمد میں تقریباً ایک تہائی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق 2026ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران 3 کروڑ 15 لاکھ مسافر دبئی ایئرپورٹ پہنچے، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد 4 کروڑ 60 لاکھ تھی۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ میں فضائی سفر شدید متاثر ہوا ہے، جبکہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے نتیجے میں دنیا بھر میں فضائی کرائے بھی بڑھ گئے ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران ایران نے خلیجی ممالک کو متعدد مرتبہ نشانہ بنایا، جس کا مقصد عالمی معیشت میں مزید خلل ڈالنا اور امریکا کے اہم اتحادیوں پر دباؤ بڑھانا ہے تاکہ وہ واشنگٹن سے جنگ کے خاتمے کے لیے بات کریں۔