دنیا
خلاصہ
- تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی فوج کے ایئر ڈیفنس فورس کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضا الہامی نے کہا ہے کہ ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس ہے اور اپنی دفاعی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔
ایرانی کمانڈر کے مطابق حالیہ جنگوں کے دوران ایران کو فضائی دفاع کے حوالے سے اہم تجربات حاصل ہوئے، جن کی بنیاد پر دفاعی صلاحیتوں اور نظام میں ضروری تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
بریگیڈیئر جنرل علی رضا الہامی نے کہا کہ جنگی تجربات حکمت عملی، دفاعی نظاموں کی تیاری اور ان کی تعیناتی میں مفید ثابت ہوئے ہیں۔ ان کے بقول ایران اس وقت اپنی دفاعی ضروریات کے لیے 100 فیصد ملکی صلاحیتوں پر انحصار کر رہا ہے۔
انہوں نے دفاعی نظاموں کو مزید جدید اور مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فضائی دفاعی نظام تمام سرحدوں کی مکمل نگرانی کر رہا ہے اور ملک کی فضائی حدود کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔