یوکرینی حملے: روس کا اہم انفراسٹرکچر کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

یوکرینی حملے: روس کا اہم انفراسٹرکچر کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ توانائی، ایندھن، مواصلات اور ٹرانسپورٹ شعبے نئے حکم کے تحت ہوں گے، سکیورٹی یقینی بنانے میں ناکامی پر نجی کمپنیوں میں عارضی انتظامیہ مقرر ہوگی۔

روسی صدر نے کہا کہ حملے کے بعد سرگرمیاں بروقت بحال نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی ہوگی، روسی حکومت نجی کمپنیوں کی جائیداد، حقوق اور حصص کا کنٹرول سنبھال سکے گی۔

کریملن نے کہا کہ بعض کمپنی مالکان ڈرون حملوں سے نمٹنے کے مناسب اقدامات نہیں کر رہے۔