دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ امریکی اسرائیلی حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کا معائنہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔
سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم محمد اسلامی نے کہا کہ حملوں سے متاثرہ تنصیبات کے لیے معائنے کا نیا پروٹوکول تیار کیا جانا ضروری ہے، عالمی جوہری توانائی ایجنسی غیر متاثرہ مقامات پر حفاظتی معائنے جاری رکھ سکتی ہے۔
محمد اسلامی نے کہا کہ حملوں سے متاثرہ تنصیبات سے متعلق پارلیمنٹ کے منظور کردہ قانون پر عمل کر رہے ہیں، آئی اے ای اے کی جانب سے ایران پر حملوں کی مذمت نہ کرنا اس کی اہلیت اور آزادی پر سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایجنسی متاثرہ جوہری مقامات تک رسائی کی کوشش امریکی و اسرائیلی دباؤ کے تحت کر رہی ہے، آئی اے ای اے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے کے طریقہ کار پر اپنا مؤقف واضح کرے۔