ایرانی وزیر خارجہ کی اردن کے ہم منصب پر شدید تنقید

ایرانی وزیر خارجہ کی اردن کے ہم منصب پر شدید تنقید

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا ایران اور عرب ممالک میں سے کسی کی خودمختاری کا احترام نہیں کرتا، کیا اردن کے وزیر خارجہ حقائق سے واقعی لاعلم ہیں؟

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی حملوں کیلئے عرب ممالک کی زمین، پانی اور فضا استعمال ہوئی، امریکی حملوں میں بے گناہ ایرانی شہری مارے گئے۔

واضح رہے کہ اردن کے وزیر خارجہ نے امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے پر ایران کی مذمت کی تھی۔