دنیا کا نقشہ تبدیل ہوگا، اقوام متحدہ میں نئے عالمی نقشے کی قرارداد منظور

دنیا کا نقشہ تبدیل ہوگا، اقوام متحدہ میں نئے عالمی نقشے کی قرارداد منظور

قرارداد کے حق میں 164 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ صرف امریکا نے اس کی مخالفت کی، منظور کی گئی قرارداد میں دنیا کا نیا نقشہ تیار کرنے کیلئے ’’ایکوئل ارتھ‘‘ پروجیکشن استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

نئے نقشے کا مقصد دنیا کے مختلف ممالک کے رقبے کو روایتی نقشوں کے مقابلے میں زیادہ درست تناسب کے ساتھ ظاہر کرنا ہے، موجودہ عالمی نقشوں میں استعمال ہونے والی بعض پروجیکشنز کے باعث قطبین کے قریب واقع ممالک کا رقبہ اصل حجم سے کہیں بڑا دکھائی دیتا ہے۔

اقوام متحدہ میں قرارداد کی منظوری کے بعد عالمی نقشے کی تیاری اور اس کے استعمال کے حوالے سے نئی پیشرفت متوقع ہے۔