دنیا
خلاصہ
- کھٹمنڈو: (دنیا نیوز) نیپال میں تباہ کن سیلاب کے 10 روز بعد امدادی کارکنوں نے 225 میٹر طویل سرنگ سے ایک چینی شہری کو زندہ نکال لیا۔
نیپالی فوج کے مطابق چینی شہری کو سرنگ سے بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا، جو کہ سرنگ سے زندہ نکالے جانے والے تیسرے شخص ہیں، ریسکیو کیے گئے چینی شہری کی حالت مستحکم ہے تاہم ان میں ہلکی ہائپوتھرمیا کی علامات پائی گئی ہیں۔
نیپالی حکام کے مطابق سیلاب اور شدید بارشوں کے بعد مزید سیکڑوں افراد کے مختلف سرنگوں میں پھنسے ہونے کا خدشہ برقرار ہے، جبکہ ملک بھر میں 4 ہزار 887 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
امدادی ٹیموں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ سرنگوں میں پھنسے دیگر افراد کی تلاش کیلئے بھی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔