دنیا
خلاصہ
- تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے کہا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں آبنائے ہرمز میں 3 تیل بردار جہازوں اور دیگر علاقوں میں امریکا سے منسلک 3 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
آئی آر جی سی کے مطابق امریکی فورسز نے پہلے 3 ایرانی تیل بردار جہازوں پر حملہ کرکے انہیں نقصان پہنچایا، جس کے جواب میں کارروائی کی گئی۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر مجاز راستوں سے گزرنے کی کوشش نہ کریں اور امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کھلے ہونے کے دعووں پر اعتماد نہ کریں، بصورتِ دیگر انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔
ایرانی حکام کا مزید کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی امریکی بحری و اقتصادی ناکہ بندی کے خاتمے اور خطے میں جارحانہ کارروائیوں کے مستقل خاتمے سے مشروط ہے۔