دنیا
خلاصہ
- لندن: (دنیا نیوز) برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے واضح کر دیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن شاہی خاندان کے غیر فعال ارکان ہی رہیں گے اور برطانیہ واپسی کے باوجود سرکاری شاہی ذمہ داریاں انجام نہیں دیں گے۔
بادشاہ کی جانب سے اعلیٰ حکومتی حکام کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہیری اور میگھن 2020 میں شاہی فرائض سے دستبرداری کے بعد سے شاہی القابات کے استعمال سے گریز کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کسی فلاحی سرگرمی میں نجی حیثیت سے حصہ لیں گے۔
خط میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جوڑے کی سکیورٹی سے متعلق فیصلے متعلقہ پولیس اداروں کی ذمہ داری ہیں، عوامی وسائل یا سرکاری مراعات سے متعلق کسی بھی سوال پر بکنگھم پیلس سے رجوع کیا جائے۔
شاہی محل کے ذرائع کے مطابق وضاحت کا مقصد ہیری اور میگھن کی حیثیت کے بارے میں کسی بھی ابہام کو دور کرنا ہے، خاص طور پر سکیورٹی کے معاملے پر، کیونکہ شہزادہ ہیری سرکاری پولیس سکیورٹی کی بحالی کے لیے طویل عرصے سے قانونی اور حکومتی سطح پر کوشش کرتے رہے ہیں۔