ایرانی پاسداران انقلاب کا خلیج فارس میں 20 بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایرانی پاسداران انقلاب کا خلیج فارس میں 20 بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایرانی پاسداران انقلاب نے خلیج فارس میں 20 بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ بحریہ نے خلیج فارس میں 2 امریکی بحری جہازوں اور 8 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا ہے، آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے مزید 10 بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جہاز آبنائے ہرمز کے ایک ممنوع اور غیر محفوظ راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے یہ حملہ ایرانی آئل ٹینکروں پر امریکی حملوں کے جواب میں کیا گیا، امریکا سے انتقام لیتے ہوئے دشمن کو غیر معمولی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے امریکا کے آئل ٹینکرز پر حملے کے بعد اردن کے ’’الازرق‘‘ میں واقع امریکی فوجی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

اردن کی جانب سے امریکی اڈے پر حملے کی فوری کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔