دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قطر کی جانب سے تحفے میں دیئے گئے نئے ایئر فورس ون طیارے پر سوار ہوکر ٹیکساس روانہ ہوئے تاہم روانگی سے قبل طیارے کی ہنگامی سلائیڈ اچانک کھلنے کے باعث کچھ دیر کے لئے صورتحال پر توجہ مرکوز رہی۔
رائٹرز کے مطابق ٹرمپ ڈیلاس میں ہونے والے ریپبلکن پارٹی کے پہلے مڈٹرم کنونشن میں شرکت کے لئے روانہ ہو رہے تھے کہ طیارے کے ایک جانب ایمرجنسی سلائیڈ کھلی ہوئی نظر آئی۔
ٹرمپ نے صحافی کے سوال پر طیارے کے محفوظ ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں طیارے پر اعتماد نہ ہوتا تو وہ اس میں سوار نہ ہوتے، 20 منٹ تک میرین ون ہیلی کاپٹر میں موجود رہنے کے بعد ٹرمپ طیارے میں سوار ہوئے جبکہ چند منٹ بعد ایمرجنسی سلائیڈ بھی ہٹا دی گئی۔
ٹرمپ نے یکم جولائی سے قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئے اس بوئنگ 747 طیارے پر سفر شروع کیا تھا، جسے استعمال میں لانے سے قبل تیزی سے تزئین و آرائش کی گئی تھی۔