یمن میں حالات ابتر، امریکا صرف باہر بیٹھ کر صورتحال دیکھ رہا ہے: یمنی سفیر

یمن میں حالات ابتر، امریکا صرف باہر بیٹھ کر صورتحال دیکھ رہا ہے: یمنی سفیر

اپنے بیان میں یمنی سفیر مطاہر الاشبعی نے کہا کہ امریکا یمن کے معاملے پر صرف باہر بیٹھ کر صورتحال دیکھ رہا ہے، تیل کی بین الاقوامی گزر گاہ باب المندب بلاک ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ باب المندب کی بندش کا مطلب عالمی توانائی چیلنج ہے، یمن کو بے حد دشوار چیلنجز درپیش ہیں، یمنی حکومت مستقل امن چاہتی ہے جبکہ حوثی مذاکرات سے انکاری ہیں۔