آئندہ چند ماہ میں ایران جنگ بالکل مختلف مرحلے میں داخل ہو جائے گی، جے ڈی وینس

آئندہ چند ماہ میں ایران جنگ بالکل مختلف مرحلے میں داخل ہو جائے گی، جے ڈی وینس

نیویارک پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ مستقبل کی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی، تاہم امریکی صدر کا یہ کہنا درست ہے کہ یہ جنگ چند ماہ میں ایک بہت مختلف مرحلے میں داخل ہوگی۔

جے ڈی وینس کے مطابق جنگ کے بنیادی طور پر 2 مراحل ہیں اور پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، پہلے مرحلے میں ایران کے جوہری پروگرام، روایتی فوج اور اس کی طاقت کو بیرون ملک استعمال کرنے کی صلاحیت کو تباہ کرنا شامل تھا، جس کے ذریعے تہران چند سال پہلے تک طاقت کا اظہار کرنے کے قابل تھا۔

امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ جنگ کے دوسرے مرحلے میں اس بات کو یقینی بنانا شامل ہوگا کہ تہران اپنی صلاحیتیں دوبارہ تعمیر نہ کر سکے، جبکہ جنگ کے بعد عالمی استحکام کو زیادہ سے زیادہ برقرار رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔