باب المندب کی بندش پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگی: قطر کا اظہارِ تشویش

باب المندب کی بندش پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگی: قطر کا اظہارِ تشویش

قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا پہلے ہی آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے دوچار ہے، ایسے میں باب المندب کو آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال میں شامل نہیں کیا جانا چاہیے۔

وزارت خارجہ کے مطابق بحیرۂ احمر کے جنوبی راستے کی بندش کے اثرات پہلے ہی نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، اس لیے خطے میں مزید کشیدگی اور اہم بحری راستوں کی بندش سے عالمی سطح پر سنگین معاشی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔