ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-1 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، تعداد 4 ہوگئی

ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-1 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، تعداد 4 ہوگئی

نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح سے یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔

ایرانی دعوے کے مطابق حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف کارروائیوں کے دوران ایرانی فورسز کی جانب سے مار گرائے گئے ایم کیو-1 ڈرونز کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایم کیو-1 ڈرونز بنیادی طور پر نگرانی اور جاسوسی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔