دنیا
خلاصہ
- کنساس: (دنیا نیوز) امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ وہ یمن اور اس کے اطرف میں صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور حوثیوں سے بھی رابطے میں ہیں۔
امریکی ریاست کنساس میں ایک صحافی نے جے ڈی وینس سے پوچھا کہ کیا انہیں بحیرہ احمر میں واقع بریم جزیرے پر حوثیوں کے قبضے سے پریشانی ہے؟
امریکی نائب صدر نے جواب دیا ہم اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، ہم اماراتیوں، سعودیوں اور خطے میں دیگر متاثرہ فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھ رہے ہیں اور وہ حوثیوں سے بھی براہ راست بات کر رہے ہیں۔
جے ڈی وینس کا مزید کہنا ہے کہ ہم اس صورتحال کی نگرانی کرتے رہیں گے اور یقینی بنائیں گے کہ امریکہ کے مفادات کا تحفظ کریں۔