امریکیوں نے ایک دہشتگرد انتظامیہ قائم کر رکھی ہے: ایرانی صدر

امریکیوں نے ایک دہشتگرد انتظامیہ قائم کر رکھی ہے: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ دنیا بھر میں جسے چاہتی ہے قتل کر دیتی ہے، انسانی حقوق کے علمبردار مخلص ہیں تو بچوں اور ہسپتالوں کو کیوں نشانہ بناتے ہیں؟

مسعود پزشکیان نے کہا کہ اگر تم میں میدان جنگ کا حوصلہ ہے تو سامنے آکر لڑو، ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بے گناہ لوگوں کو محروم اور بے گھر نہ کیا جائے۔

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا راستے روکتا ہے اور پابندیاں عائد کرتا ہے، ان ظالمانہ پابندیوں کا خمیازہ غریب عوام کے سوا اور کون بھگتتا ہے؟

مسعود پزشکیان کا مزید کہنا ہے کہ محب وطن ہونے کا دعویٰ کرنیوالے دوسروں کو برے اقدامات پر اکساتے ہیں۔