دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ جلد اور فوری طور پر معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔
ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے فیصلہ وہ خود کریں گے۔
امریکی صدر نے ایران کے ساتھ بات چیت کے امکان کو مسترد نہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے۔
ٹرمپ نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔