مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا حوثی ڈرون تباہ

مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا حوثی ڈرون تباہ

سعودی فوجی اتحاد کے مطابق یہ واقعہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بڑی اور سنگین پیشرفت ہے، مقدس مقامات کا تحفظ سرخ لکیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حوثیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش دوسری مرتبہ کی گئی ہے، حوثی باغیوں کے خلاف ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے لیے قائم عسکری اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب کی فضائی دفاعی فوج نے یمن کے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ڈرون مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے روک کر تباہ کر دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اس دشمن ڈرون کو مکہ المکرمہ کے جنوب میں روکا گیا، یہ مکہ کو نشانہ بنانے کی دوسری کوشش ہے۔

عسکری اتحاد کے ترجمان نے حوثیوں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے دنیا بھر سے مکہ میں آنے والے لاکھوں مسلمان زائرین میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی ہے، اتحادی افواج کی مشترکہ کمان حوثی ملیشیا اور اس کے دہشت گردانہ رویے کے خلاف ضروری اقدامات کرنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گی۔

میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ اس سے پہلے 27 جولائی 2017 کو بھی بیلسٹک میزائل کے ذریعے مکہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔