او آئی سی کی مقدس مقامات پر حملوں کی مذمت، سعودیہ سے مکمل یکجہتی کا اعلان

او آئی سی کی مقدس مقامات پر حملوں کی مذمت، سعودیہ سے مکمل یکجہتی کا اعلان

او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کیا گیا ہے کہ ان حملوں سے بے گناہ شہری خوفزدہ ہوئے، مقدس مقامات اور مساجد کا تقدس پامال ہوا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ مقدس مقامات، مساجد اور شہری تنصیبات کے خلاف حوثی ملیشیا کی کارروائیاں ایسی دہشت گردی ہیں جو اسلامی اقدار، بین الاقوامی اصولوں اور قانون کے منافی ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم نے مزید کہا کہ مقدس مقامات کے تقدس کی خلاف ورزی ایک نا قابل قبول اور نا قابل برداشت‘ اقدام ہے، جس کا ارتکاب کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا اور ایسے اقدامات کا راستہ روکنا ضروری ہے۔

تنظیم نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاض کی جانب سے اپنی سلامتی، خودمختاری اور مقدس مقامات کے تحفظ  کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی حمایت کی جاتی ہے۔