ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش

ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش

جیفری ایپسٹین سے متعلق مزید دستاویزات جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا، سپیکر مائیک جانسن نے ایوان نمائندگان کی کارروائی جلد ختم کردی۔

ری پبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے کہا ایران جنگ روکنا اور جیفری ایپسٹین کے متاثرین کو انصاف دلانا چاہتا ہوں، سپیکر جانسن ٹرمپ انتظامیہ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے سے انکار کررہے ہیں، ملک آگ میں جل رہا ہے تو کارروائی ختم کیوں کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیلنڈر کے تحت کارروائی تمام روز جاری رہنی چاہئے اور ایشو پر بحث کی جانی چاہئے۔