اسرائیلی فوج کی غزہ اور جنوبی لبنان میں بمباری، غزہ میں 3 افراد شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ اور جنوبی لبنان میں بمباری، غزہ میں 3 افراد شہید

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان میں حداتا اور حاریس کے درمیان ایک مکان کو شدید فضائی حملے میں نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا، اسرائیلی فوج کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی۔

الجزیرہ نے سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ علاقے میں اسرائیلی طیاروں نے شدید بمباری کی اور اس دوران مکان تباہ ہوا، حملے میں جانی نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔