جاسم البدیوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

جاسم البدیوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں جی سی سی اور اقوام متحدہ کے درمیان تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران عالمی اور علاقائی سطح پر ہونے والی سیاسی پیشرفت، علاقائی مسائل کے سفارتی حل کیلئے جاری کوششوں اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

مشترکہ بیان میں سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی گئی، اور کہا گیا کہ حوثی کارروائیاں خطے کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، ایسے حملے علاقائی استحکام کو متاثر کر سکتے ہیں۔