روس میں پارلیمانی انتخابات کے آخری روز ماسکو پر بڑا ڈرون حملہ

روس میں پارلیمانی انتخابات کے آخری روز ماسکو پر بڑا ڈرون حملہ

ماسکو کے میئر نے ڈرون حملے کو دارالحکومت پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا ہے، حملے کے باعث ماسکو کی ایک آئل ریفائنری کو بھی نقصان پہنچا۔

روسی حکام کے مطابق خیرسون میں بھی ڈرون حملوں کے نتیجے میں مزید 2 افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک انتخابی اہلکار بھی شامل ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ انتخابی عمل کے دوران روسی انتخابی نظام کو سائبر حملوں کی متعدد لہروں کا سامنا کرنا پڑا، بیرونی عناصر نے انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔