نیویارک دورے کے دوران صدر ٹرمپ کی میئر زہران ممدانی سے ملاقات متوقع

نیویارک دورے کے دوران صدر ٹرمپ کی میئر زہران ممدانی سے ملاقات متوقع

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات نیویارک کے سرکاری میئر ہاؤس گریسی مینشن میں ہوگی، ممدانی کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر اینا بہر کے مطابق ملاقات میں نیویارک شہر اور اس کے شہریوں کو درپیش مختلف مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔

وائٹ ہاؤس نے بھی ملاقات کی تصدیق کی ہے، تاہم اس کے ایجنڈے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، ڈیموکریٹک سوشلسٹ ممدانی نے ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری انتخابات میں سابق گورنر اینڈریو کومو کو شکست دی تھی اور بعد ازاں نومبر کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے نیویارک کے میئر منتخب ہوئے۔

وہ ریپبلکن سیاست دانوں خاص طور پر ٹرمپ کیلئے سیاسی بحث کا ایک نمایاں موضوع رہے ہیں، تاہم ممدانی کے میئر منتخب ہونے کے بعد ٹرمپ کے رویے میں تبدیلی دیکھی گئی۔

دونوں رہنماؤں کی پہلی ملاقات خوشگوار رہی، جہاں ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اس وقت کے نومنتخب میئر کے بارے میں کہا تھا کہ وہ کچھ قدامت پسند لوگوں کو حیران کر سکتے ہیں۔