روس میں پارلیمانی انتخابات: پیوٹن کی حامی جماعت یونائیٹڈ رشیا کی ریکارڈ کامیابی

روس میں پارلیمانی انتخابات: پیوٹن کی حامی جماعت یونائیٹڈ رشیا کی ریکارڈ کامیابی

یونائیٹڈ رشیا نے 450 رکنی سٹیٹ ڈوما میں 355 نشستیں جیت لی ہیں جو ایوان کی 80 فیصد نشستیں بنتی ہیں، 95 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی میں یونائیٹڈ رشیا کو 57.83 فیصد ووٹ ملے جبکہ دیگر چار جماعتیں بھی پارلیمنٹ میں داخل ہوئی ہیں اور اہم معاملات پر ماضی میں حکومتی جماعت کے ساتھ ووٹ دیتی رہی ہیں۔

یوکرین جنگ کے خلاف مؤقف رکھنے والی یابوکو واحد رجسٹرڈ اینٹی وار جماعت قومی پارلیمنٹ میں کوئی نشست حاصل نہ کر سکی، تاہم نووگورود کی علاقائی اسمبلی میں 5 فیصد کی حد عبور کرکے معمولی نمائندگی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

پیوٹن نے انتخابات کو یوکرین جنگ کے لیے عوامی حمایت کا امتحان قرار دیا تھا جبکہ اپوزیشن حلقوں نے انتخابی عمل میں دھاندلی کے الزامات بھی عائد کیے ہیں، جنہیں روسی انتخابی حکام نے مسترد کرتے ہوئے ووٹنگ کو شفاف قرار دیا۔