دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں، جنگ کے خاتمے کیلئے مرحلہ وار طریقہ اپنانے پر مذاکرات پر غور کررہے ہیں۔
رائٹرز کے مطابق کئی ماہ کی جنگ کے بعد امریکا اور ایران مرحلہ وار معاہدے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں، ڈیل کے تحت ایران آبنائے ہرمز کھولے گا اور امریکا کی جانب سے ایران کی اقتصادی ناکہ بندی ختم کی جائے گی، ایران محصولات میں لچک کا اشارہ دے رہا ہے لیکن آبنائے ہرمز کے معاملے پر نہیں۔
سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا تعطل ختم کرنے کا سب سے قابل عمل طریقہ مرحلہ وار معاہدہ ہوسکتا ہے، امریکا کے سابق مذاکرات کار ڈینس راس کا کہنا ہے کہ مڈٹرم الیکشنز سے پہلے دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ ہونے کا امکان 30 فیصد ہے۔