ایران نے فضائی پابندیوں کا جواب فوجی کارروائی سے دینے کی خبروں کی تردید کر دی

ایران نے فضائی پابندیوں کا جواب فوجی کارروائی سے دینے کی خبروں کی تردید کر دی

بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض غیر قانونی طور پر عائد کی گئی فضائی پابندیوں کو ختم کرانے کیلئے متعلقہ ممالک کے ساتھ مذاکرات سنجیدگی سے جاری ہیں۔

جاری بیان کے مطابق اگر ضرورت پڑی تو مخصوص ہوائی اڈوں کے خلاف مختلف غیر فوجی جوابی اقدامات اختیار کیے جا سکتے ہیں، تاہم امید ہے کہ صورتحال کو اس مقام تک پہنچنے کی نوبت نہیں آئے گی۔