یوکرین نے روسی قبضے والے شہر اولیشکی میں ڈرونز سے خوراک اور ادویات پہنچا دیں

یوکرین نے روسی قبضے والے شہر اولیشکی میں ڈرونز سے خوراک اور ادویات پہنچا دیں

یوکرینی وزیر خارجہ کے مطابق تازہ ترسیل میں 4 ٹن خوراک اور ادویات شامل تھیں، اولیشکی 2022ء سے روسی قبضے میں ہے، اولیشکی میں خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

دوسری جانب کریملن نے بھی اولیشکی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی فوج صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔