دنیا
خلاصہ
- کیف: (دنیا نیوز) یوکرین کے شمال مشرقی شہر خار کیف میں روس کے فضائی حملے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 59زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق خارکیف کے مختلف علاقوں میں 3 بم گرائے گئے، روسی بمباری سے رہائشی عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں، حملوں میں اپارٹمنٹس، بالکونیاں اور عمارتوں کے شیشے تباہ ہوگئے۔
خارکیف میں گوداموں کو بھی نقصان پہنچا، امدادی کارکنوں نے ملبے سے لاشیں نکال لیں، متاثرہ عمارتوں سے شہری محفوظ مقامات پر منتقل کر دیئے گئے۔