روس میں طاعون کے دوسرے مشتبہ کیس کی اطلاعات، عالمی برادری شدید تشویش میں مبتلا

روس میں طاعون کے دوسرے مشتبہ کیس کی اطلاعات، عالمی برادری شدید تشویش میں مبتلا

رپورٹس کے مطابق سائبیریا کے علاقے ارکوتسک میں طاعون کے تحقیقی ادارے سے وابستہ 28 سالہ خاتون کی موت ہوئی جبکہ ایک اور ملازم کے بیمار ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت، امریکا اور یورپی یونین نے روس سے صورتحال پر شفاف معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پڑوسی ملک منگولیا نے روسی سرحد پر طبی نگرانی سخت کردی ہے۔

روسی صحت حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی موت کی وجہ نامعلوم نوعیت کا نمونیا ہے اور آبادی کے لیے وبائی خطرہ موجود نہیں، روسی حکام کے مطابق تقریباً 5 ہزار لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے جن میں خطرناک جراثیم کی موجودگی سامنے نہیں آئی۔

عالمی ادارہ صحت نے دستیاب معلومات کی بنیاد پر ارکوتسک کے لئے خطرے کی سطح درمیانے سے کم، روس کے لئے کم اور یورپ کے لئے انتہائی کم قرار دی ہے۔