روس 60 روزہ مکمل جنگ بندی کرے تو یوکرین میں انتخابات کرا دیں گے، زیلنسکی

روس 60 روزہ مکمل جنگ بندی کرے تو یوکرین میں انتخابات کرا دیں گے، زیلنسکی

زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے نئے صدر کا انتخاب ہونا چاہیے یا نہیں، اس کا فیصلہ یوکرینی عوام کریں گے۔ ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یوکرین میں نئے صدر کے انتخاب کا وقت آنے سے متعلق بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی آئل ریفائنریز پر یوکرین کے حملوں پر تنقید کی ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ وہ توانائی کی تنصیبات پر حملے روکنے سے متعلق ٹرمپ کی ہدایت سے لاعلم تھے۔

یوکرینی صدر نے واضح کیا کہ اگر روس یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے روک دے تو یوکرین بھی روسی آئل ریفائنریز کو نشانہ بنانا بند کردے گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان توانائی کے شعبے میں جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے تو اس کے آغاز کی تاریخ واضح کی جائے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے روسی ایندھن پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی کے ایک روز بعد زیلنسکی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین میں نئے صدر کے انتخاب کا وقت آگیا ہے۔ زیلنسکی نے جواب میں کہا کہ ملک کی قیادت کے انتخاب کا فیصلہ یوکرینی عوام ہی کریں گے۔