سعودی فوجی اتحاد کی ریاض ایئرپورٹ پر پروجیکٹائل گرنے کی تصدیق

سعودی فوجی اتحاد کی ریاض ایئرپورٹ پر پروجیکٹائل گرنے کی تصدیق

ترجمان سعودی فوجی اتحاد کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر پروجیکٹائل گرنے سے آگ لگ گئی، پروجیکٹائل گرنے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ بھی بھڑک اٹھی۔

سعودی فوجی اتحاد نے مزید دعویٰ کیا کہ ایک میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا، واقعے کے بعد نقصان اور حملے کی نوعیت سے متعلق مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔