یقین ہے آرمینیا ایران کی سلامتی کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا: عباس عراقچی

یقین ہے آرمینیا ایران کی سلامتی کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ یقین ہے آرمینیا کی جانب سے ایران کی سلامتی کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا، اپنے قریبی خطے میں کسی بھی قسم کی امریکی موجودگی پر تشویش رکھتے ہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ آرمینیائی دوستوں کے ساتھ اس معاملے پر براہ راست رابطے میں ہیں، یقین ہے آرمینیا ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا۔