سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ

سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں نے سوال کیا کہ آیا سعودی عرب کو اسرائیل کی یہ پیشکش قبول کرنی چاہئے، جس پر امریکی صدر نے جواب دیا ہاں بالکل، میرا خیال ہے کہ ایسا کرنا چاہئے، ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل سعودی عرب کے لئے بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔

امریکی صدر کا ایران جنگ کو فوجی مشق قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ تہران کی سرگرمیوں اور بیانات سے مکمل آگاہ ہوں، ہمیں معلوم ہے وہ کیا کر رہے ہیں اور کیا کہہ رہے ہیں، ممکن ہے میں ایرانی قیادت کے معاملے میں کچھ زیادہ آگے نکل گیا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں اب کوئی ایسا نہیں بچا جس سے میں بات کر سکوں، سعودی عرب امریکا کی حمایت حاصل کرکے بہت خوش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر یوکرین کے ساتھ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، یوکرین کی سٹارلنک تک رسائی محدود کرنے میں میرا اور ایلون مسک کا کردار نہیں تھا، یوکرین کی سٹار شیلڈ نظام تک رسائی محدود کرنے میں امریکا کا ہاتھ نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ روس اور چین کے ساتھ جوہری ہتھیاروں سے متعلق معاہدہ کریں گے۔