دنیا
خلاصہ
- صنعاء: (دنیا نیوز) یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں کے قریب انخلا کی نئی وارننگ جاری کی ہے۔
حوثی باغیوں نے بیان میں فضائی کمپنیوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ مکہ اور مدینہ کے اطراف میں سعودی ہوائی اڈوں اور فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ حوثی تحریک نے حالیہ دنوں میں سعودی عرب پر متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، جن میں ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کیا گیا ایک مہلک حملہ بھی شامل ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر فضائی حملے کئے ہیں جن میں یمن کا دارالحکومت صنعا بھی شامل ہے۔