البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں

البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں

مظاہرین نے پولیس پر پٹرول بم پھینکے جبکہ سرکاری عمارتوں کو بھی آگ لگا دی، سڑکیں آگ کے شعلوں اور دھویں سے بھر گئیں، جھڑپوں کے دوران متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ربڑ کی گولیوں، واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق، مہنگی تعلیمی فیسوں کے خلاف شروع ہونے والے طلبہ کے مظاہرے اب حکومت مخالف تحریک میں تبدیل ہوگئے ہیں، مظاہرین وزیراعظم ایڈی راما سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم ایڈی راما نے مظاہرین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج میں شریک بعض افراد نے ریڈ لائن عبور کرلی ہے۔ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو قانونی اور مالی نتائج بھگتنا ہوں گے۔