ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط

ترک وزارت دفاع کے مطابق چاروں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط دوحہ میں کیے گئے۔

معاہدے کے تحت چاروں ممالک مشترکہ فوجی مشقوں اور تربیتی تعاون کو فروغ دیں گے، جبکہ دفاعی تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھایا جائے گا۔

ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ معاہدے کا مقصد چاروں ممالک کی دفاعی صنعتوں کے درمیان مشترکہ تعاون کو فروغ دینا اور دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔