امریکی صدر کا ایلون مسک سے رابطہ، یوکرین کیلئے انٹرنیٹ سروس پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

امریکی صدر کا ایلون مسک سے رابطہ، یوکرین کیلئے انٹرنیٹ سروس پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

امریکی اور یوکرینی حکام کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو کے بعد سروس کی کارکردگی میں بہتری آئی، تاہم یوکرین کو مکمل رفتار بحال نہیں ہوئی اور بعض حکام کے مطابق رفتار پر عائد حد میں نرمی کے باوجود سروس بدستور محدود ہے۔

وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے سٹارلنک کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود رہنے پر ناراضی کا اظہار کیا، جبکہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ سروس کی رفتار تاحال مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی اور انہیں آئندہ چند روز میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بات چیت کی امید ہے۔

روبیو اس سے قبل واضح کر چکے ہیں کہ یوکرین کو سٹار لنک تک رسائی دینے یا محدود کرنے کا فیصلہ وائٹ ہاؤس نہیں بلکہ اس کی مالک کمپنی سپیس ایکس اور اس کے سربراہ ایلون مسک کے اختیار میں ہے۔

یوکرین جنگ کے دوران محاذ پر رابطوں اور ڈرون آپریشنز کے لئے سٹار لنک استعمال کرتا ہے، جبکہ اس سروس پر پابندیوں سے روس کے خلاف یوکرین کے حملہ آور اور فضائی دفاعی ڈرون مشنز متاثر ہوئے ہیں۔