ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید کا یونان کا سرکاری دورہ مکمل

ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید کا یونان کا سرکاری دورہ مکمل

یونان کا دورہ مکمل کر کے مملکت روانگی کے موقع پر ایتھنز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یونان کے وزیر صحت اسپائریڈن اڈونیس جارجیاڈس نے ابوظبی کے ولی عہد کو الوداع کہا۔

شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے یونانی حکومت کی جانب سے اپنے اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے لیے گرمجوش استقبال اور مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا۔

ابوظبی کے ولی عہد نے یونان اور اس کے عوام کی مسلسل ترقی، خوشحالی اور کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔