ایران نے امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز کر دیں، ٹرمپ انتظامیہ

ایران نے امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز کر دیں، ٹرمپ انتظامیہ

رائٹرز کے مطابق ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس جے کلیٹن کی جانب سے یہ الرٹ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں ہفتے کے اوائل میں واشنگٹن نے ایران نواز حوثی فورسز کے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر سعودی عرب میں اپنے سفارتی مشن کے عملے میں کمی کی تھی۔

جے کلیٹن نے 23 اکتوبر کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو تحریری پیغام میں لکھا، خاص طور پر مختلف ذرائع سے ہمیں ایسی انٹیلی جنس معلومات موصول ہوئی ہیں کہ ایران نے امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوششوں میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے۔

جاری الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کے خلاف ایرانیوں کی جانب سے یہ منصوبہ بندی بہت آگے بڑھ چکی ہے۔