ٹرمپ کے مواخذے کیلئے ڈیموکریٹس کو مزید 13سینیٹرز کی حمایت درکار

ٹرمپ کے مواخذے کیلئے ڈیموکریٹس کو مزید 13سینیٹرز کی حمایت درکار

ڈیموکریٹس کے پاس 54 نشستوں کی صورت میں اگر ان کے تمام ارکان بھی مواخذے کی تحریک میں ووٹ ڈالیں گے تو انہیں مزید 13سینیٹرز کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔

100رکنی سینیٹ میں سادہ اکثریت حاصل کرلینا بذاتِ خود صدر کی برطرفی کے لیے کافی نہیں ہوگا جب کہ مواخذے کے لیے علیحدہ قانونی اور آئینی کارروائی بھی ضروری ہوگی۔

سیاسی مبصرین کے نزدیک ڈیموکریٹس کی کامیابی صدر ٹرمپ کے لیے سیاسی مشکلات بڑھا سکتی ہے، خصوصاً اگر ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول بھی ڈیموکریٹک پارٹی کے ہاتھ میں آجاتا ہے۔

امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کو اب اپنے انتخابی وعدوں خصوصاً مہنگائی میں کمی اور حکومت کو جواب دہ بنانے کے حوالے سے عملدرآمد کا چیلنج درپیش ہے۔