دنیا
خلاصہ
- واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی افواج کے تحفظ کے لیے 25 ہزار سے زائد ڈرون اور اینٹی ڈرون سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی محکمہ جنگ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کو 78 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کا جدید فوجی نظام فراہم کردیا گیا ہے، جس میں جدید بغیر پائلٹ فضائی اور بحری نظام شامل ہیں۔
محکمہ جنگ کا کہنا ہے کہ 24 ہزار سے زائد اینٹی ڈرون سسٹم اور 1300 سے زیادہ حملہ آور ڈرون امریکی افواج کو پہنچا دیے گئے ہیں۔
منصوبے کے تحت 100 سے زائد بغیر پائلٹ بحری اور زیرِ آب گاڑیاں بھی امریکی افواج کے حوالے کی گئی ہیں۔
امریکی محکمہ جنگ کے مطابق جدید ہتھیاروں کی فراہمی کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں کو ڈرون حملوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے بعد بحرالکاہل اور یورپ میں تعینات امریکی افواج کو بھی یہ جدید جنگی سازوسامان فراہم کیا جائے گا۔