روسی صدر کی ایران کیخلاف جنگ ختم کرانے کیلئے تعاون کی پیشکش

روسی صدر کی ایران کیخلاف جنگ ختم کرانے کیلئے تعاون کی پیشکش

محسن رضائی کی پیوٹن سے ملاقات میں جنگ کے بعد علاقائی سلامتی کے انتظامات پر گفتگو ہوئی، پیوٹن نے ایران کے خلاف جنگ ختم کرانے کیلئے تعاون کی پیشکش کر دی۔

محسن رضائی نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر نے پیوٹن تک اپنا پیغام جلد پہنچانے کی ہدایت کی، تہران اجلاس میں ترکی، پاکستان اور سعودی عرب کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔

محسن رضائی کا کہنا ہے کہ پیوٹن نے جنگ کے خاتمے کیلئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی، روسی صدر ایران جنگ ختم کرانے کیلئے تعاون فراہم کرنے پر تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ پیوٹن نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو غیر منصفانہ جنگ قرار دیا۔