ایران کی طرف سے سرحد پر فائرنگ، ترک فوجی جاں بحق

ایران کی طرف سے سرحد پر فائرنگ، ترک فوجی جاں بحق

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ترک ایران سرحد پر 31 اکتوبر کو پیش آیا جس میں ایران کی جانب سے فائرنگ سے ترک فوجی جاں بحق ہوا، واقعہ غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی ایک کوشش کو روکنے کے دوران پیش آیا۔

ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام کے ساتھ مل کر تحقیقات جاری ہیں، دونوں ممالک کے حکام نے 3 نومبر کو واقعے کے مقام پر ملاقات کی۔

ایرانی حکام کے ساتھ واقعے کے تمام پہلو سامنے لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔